کراچی کو اسلحہ سے پاک کرناضروری ہےنبیل گبول
الیکشن پرادارے سوگئے تو بہت خون خرابہ ہوگا، ذمے دار نگراں انتظامیہ ہوگی
پیپلزپارٹی کو چھوڑا ،لیاری کے عوام کو نہیں، رہنما متحدہ کی ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل
ایم کیوا یم کے رہنمانبیل گبول نے کہا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا بہت ضروری ہے اگرالیکشن کے روزقانون نافذکرنے والے ادارے سوگئے تو بہت خون خرابہ ہوگا اور ذمہ دار نگران انتظامیہ ہوگی۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کہاکہ الیکشن پر پتہ چل جائے گا کہ کراچی میں کتنا اور کس قسم کا اسلحہ ہے ۔ پیپلزپارٹی نے نبیل گبول کو کھودیا ہے اور یہ سارا گند مچانے والاقادرپٹیل ہے،جس نے فریال تالپور کے کان بھرے۔میں نے ایک چینل سے کہہ دیا کہ کراچی میں اتحادیوں کو سوتن کی طرح نہیں لڑنا چاہئے۔ اسفند یار اٹھے اور انہوں نے صدر سے کہا کہ دیکھو ہم پٹھان ہیں، ہمیں نبیل گبول نے عورت بولا ہے ۔
صدر نے فون کیا اور کہا کہ نبیل گبول کو گرفتارکرو اور اسے سبق سکھاؤ،میرے گھرپرچھاپہ ماراگیا پھر مقامی لوگوں کی مداخلت سے معاملہ ختم ہوا۔مجھے بینظیر بھٹو نے ٹکٹ دیا تھا،میں ان کی عزت کی لاج رکھی ہے۔میں نے لیاری کے لوگوں کو آزادی دلانے کیلئے ایم کیو ایم میں شرکت کی۔ میں بہت پہلے ہی جان گیا تھا کہ لیاری میں کیا ہونے والاہے، وہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔ میں نے پیپلزپارٹی کو چھوڑا ہے ،لیاری کے عوام کو نہیں،وہ آج بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔
میں نے ایم کیو ایم میں بطورکارکن شرکت کی ہے ،الطاف بھائی نے مجھے سنٹرل کمیٹی کارکن بنایا ہے ۔مجھے نائن زیرومیںشروع سے گھر جیسا ماحول لگتا تھا،وہاں جاکر بڑی محبت ملی ۔ایم کیو ایم کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کیا گیا،جب نائن زیرومیں جائیں توپتہ چلتا ہے کہ اصل حالات کیا ہیں،الیکشن کے بعد کوئی بھی جماعت ایم کیوایم کے بغیر حکومت نہیں بناسکے گی ۔نبیل گبول نے مزیدکہاکہ اگر کسی چھوٹے کارکن کو بھی تکلیف ہو تو الطاف حسین کا بیان آجاتا ہے،یہی محبت مجھے آصف زرداری دیتے تو شاید ایسا نہ ہوتا۔اگر کسی سیاسی جماعت کاکارکن مارا جاتا ہے تو اس کے ردعمل میں10آدمیوں کی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہونی چاہئے۔میں عزیزآباد سے الیکشن نہیں لڑرہا،اگر مجھے لیاری سے ٹکٹ ملا تو بھی الیکشن لڑوں گا،ٹکٹ نہ ملا توبھی پارٹی میں رہوں گا۔