کراچی میں ساڑھے4ہزار میں سے2ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار

نو گو ایریاز کے خاتمے کے لیے روزانہ آپریشن کیے جارہے ہیں، جرائم پیشہ گرفتار اورغیر قانونی اسلحہ ضبط ہو رہا ہے

نو گو ایریاز کے خاتمے کے لیے روزانہ آپریشن کیے جارہے ہیں، جرائم پیشہ گرفتار اورغیر قانونی اسلحہ ضبط ہو رہا ہے،چیف سیکریٹری فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے کہا ہے کہ پولیس نے کراچی میں ساڑھے4ہزار میں سے2 ہزار پولنگ اسٹیشنزکو حساس قرار دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 15 ہزار پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے اور صوبائی سیکریٹری داخلہ سمیت تمام افسران کو مئوثر مانیٹرنگ اور روابط کو فروغ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی میں نو گو ایریاز کے خاتمے کے لیے روزانہ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔




جس کے دوران جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحہ بھی ضبط کیا جا رہا ہے ۔ چیف سیکریٹری سندھ انتخابات 2013 کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر ایس ایم طارق قادری ، صوبائی سیکریٹریز داخلہ ، تعلیم ، بلدیات اور دیگر افسران کے علاوہ آئی جی سندھ ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ ، تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
Load Next Story