ن لیگ پارٹی امیدواروں کا آج باضابطہ اعلان کریگی
نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈکے اجلاس میں حتمی فہرست مکمل کرلی گئی
نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈکے اجلاس میں حتمی فہرست مکمل کرلی گئی فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن)عام انتخابات کے لیے لاہور سمیت ملک بھر میں اپنے پارٹی امیدواروں کا آج بدھ کو باضابطہ اعلان کرے گی ۔
ن لیگ کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تمام امیدواروں کی حتمی فہرست تقریباً مکمل کرلی گئی تھی۔
اجلاس میں شہبازشریف ،سینٹراسحاق ڈار،مشاہداللہ خان اورسینیٹر پرویز رشید ، حمزہ شہبازشریف سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اورلاہور سمیت پنجاب اورملک کے دیگر شہروں کے حوالے سے انتخابی امیدواروں کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بعض حلقوں میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہونے والے پارٹی رہنمائوں کو منانے کے لیے نوازشر یف اور شہبا زشر یف خود ان سے رابطے اور ملاقاتیں کریںگے۔