پاکستان اورامریکی شہری امن چاہتے ہیںگریگوری میکس

میڈیاتعدادمیں انتہائی کم انتہاپسندوںکوپاکستان کے چہرے کے طورپرپیش کرتاہے.

پاکستان جاکراحساس ہوارنگت،زبان،عقائد مختلف ہوسکتے ہیں دل ایک جیسے ہوتے ہیں. فوٹو: فائل

ا مریکی رکن کا نگریس گریگوری میکس نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکی عوام کے نظریات اور خیالا ت ایک جیسے ہیں۔

دونوں چاہتے ہیںدنیا میں امن قائم ہوتاکہ بچوںکوتعلیم،صحت اورجدید دور کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو،انھیں روزگارکے بہترمواقع مل سکیں اور وہ اپنا مستقبل سنوارسکیں۔ انھوں نے امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا کہ مجھے پاکستان جا کراحساس ہوا کہ انسان کی رنگت مختلف ہوسکتی ہے، مذہب اور عقائد مختلف ہوسکتے ہیں۔


زبان مختلف ہوسکتی ہے لیکن دل ایک جیسے ہوتے ہیں،امن اور ترقی سے محبت کرنیوالے۔میکس نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اکثراوقات انتہاپسند لوگوں کو،چن کر جن کی تعداد انتہائی کم ہے، پاکستان کے چہرے کے طورپردنیا کے سامنے پیش کرتا ہے اوربھول جاتا ہے کہ انتہاپسنددنیا کے کس ملک اور معاشرے میں نہیں ہوتے،پاکستانیوں کی اکثریت دنیاکے دوسرے ممالک کے عوام کی طرح سوچتی اوراپنی زندگی گزارتی ہے۔

آئندہ چند برس جنوبی ایشیاکیلیے بڑے اہم ہیں،امریکااور اس کے اتحادی افغانستان سے انخلا کی تیاری کررہے ہیں جبکہ دوسری کئی طاقتیں وہاں سیاسی اور معاشی اثرورسوخ کی کوششیں بڑھارہی ہیں،پاکستان میں انتخابات ہونیوالے ہیں، توقع ہے وہاں کے عوام آزاد اور پرامن ماحول میں پسند کے رہنمامنتخب کرینگے،امریکاشفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں ان کی مدد کریگا۔میکس نیویارک کے ایسے انتخابی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، جہاںپاکستانی،بھارتی اور بنگلہ دیشیوں سمیت دیگرتارکین وطن کی بڑی تعدادآبادہے۔
Load Next Story