جولائی تا مارچ ترسیلات زر 635 فیصد بڑھ کر 1035 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

سب سے زیادہ سعودیہ 2 ارب 98 کروڑ، عرب امارات 2 ارب، امریکا سے1 ارب 63 کروڑ آئے۔

مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے1 ارب 12 کروڑ ڈالر بھیجے۔ فوٹو : فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ (جولائی تا مارچ) میں 10ارب35کروڑ 39لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے (جولائی تا مارچ 2012) میں 9ارب 73 کروڑ 59 لاکھ70ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے جس سے 61 کروڑ 79لاکھ 50ہزارڈالر یا 6.35 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران سب سے زیادہ رقم سعودی عرب سے 2ارب 97کروڑ93لاکھ10ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 2ارب8کروڑ59لاکھ40ہزار ڈالر، امریکا 1 ارب 63 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار ڈالر، برطانیہ1ارب43کروڑ49 لاکھ 70ہزار ڈالر،

جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 1 ارب 19 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک26کروڑ90لاکھ40ہزار اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان ودیگر ممالک سے 75کروڑ20لاکھ40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ جولائی تا مارچ2012 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 2ارب65کروڑ54لاکھ 30ہزارڈالر، 2ارب14کروڑ 9لاکھ 30ہزار ڈالر، 1ارب72کروڑ43لاکھ50ہزارڈالر، 1 ارب13کروڑ18لاکھ 50ہزار ڈالر، 1 ارب 9 کروڑ 94 لاکھ90ہزارڈالر، 27کروڑ 34لاکھ50ہزار اور 71 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن موصول ہوئی تھیں۔




اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2012 تا مارچ 2013 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1ارب15کروڑ4لاکھ40ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 8کروڑ 17 لاکھ70 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1 ارب 11کروڑ91 لاکھ 50ہزار ڈالر وطن بھیجے جبکہ فروری میں ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 2 کروڑ 83 لاکھ 30 ہزار ڈالر اور مارچ2012 میں 1 ارب 14 کروڑ31 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 35 کروڑ 15 لاکھ30ہزارڈالر، متحدہ عرب امارات 22 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر، امریکا 17 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار ڈالر، برطانیہ 15 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزارڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 12 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک 2 کروڑ 64 لاکھ30 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 6 کروڑ 68لاکھ 60ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Load Next Story