کے ایس ای نادہندہ ممبر ملک سے فرار کروڑوں پھنس گئے سرمایہ کار

انتظامیہ نے موسیٰ نور محمد شہزادہ اینڈ کمپنی کے ٹریڈنگ حقوق معطل کردیے، ذرائع

انتظامیہ نے موسیٰ نور محمد شہزادہ اینڈ کمپنی کے ٹریڈنگ حقوق معطل کردیے، ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے نادہندگی کے باعث کے ایس ای کے ایک رکن موسیٰ نورمحمد شہزادہ اینڈ کمپنی کے ٹریڈنگ حقوق معطل کردیے ہیں۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ این سی سی پی ایل انتظامیہ نے منگل 9 اپریل کوٹریڈنگ کے دوران ہی مذکورہ ممبر کے نادہندہ ہونے کے بعد اسکی تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کی اطلاع کراچی اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بھیج دی تھی۔




ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ممبر نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں قائم اپنا دفتر بند کردیا ہے اور مبینہ طور پر ملک سے باہرچلے گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نادہندہ ممبر کی بیرونی ملک روانگی کے بعد ان کے کروڑوں روپے کے واجبات پھنس گئے ہیں۔
Load Next Story