کراچی حصص مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی برقرار
انڈیکس 10 پوائنٹس اضافے سے 18723 پر بند، مارکیٹ سرمایہ 5 ارب31 کروڑ روپے بڑھ گیا۔
367 میں سے 187 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ،15 کروڑ حصص کا لین دین۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
لاہور:
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی برقرار رہی جس سے بنچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
تیزی کے نتیجے میں 51 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید5 ارب31 کروڑ69 لاکھ71 ہزار521 روپے کا اضافہ ہوگیا، تیزی میں ایم سی بی بینک کی خریداری سرگرمیوں نے اہم کردار ادا کیا جبکہ فوجی فرٹیلائزر اور اینگروکارپوریشن میں پرافٹ ٹیکنگ نمایاں تیزی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوئی۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس9.74 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 18723.35 پوائنٹس پرپہنچ گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس8.07 پوائنٹس کے اضافے سے 14612.90 اور کے ایم آئی30 انڈیکس3.31 پوائنٹس کے اضافے سے 33065.32 ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 18.04 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر15 کروڑ14 لاکھ65 ہزار710 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار367 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 187 کے بھاؤ میں اضافہ، 154 کے داموں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ان میں یونی لیور فوڈز کے بھاؤ243.60 روپے بڑھ کر5124 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ121.53 روپے بڑھ کر4300 روپے ہوگئے جبکہ سن ریز ٹیکسٹائل کے بھاؤ 10.95 روپے کم ہوکر208.30 روپے اور ستارہ کیمیکلز کے بھاؤ10.50 روپے کم ہوکر199.63 روپے ہوگئے۔