الیانا ڈی کروز نئی فلم میں شاہد کپور کیساتھ جلوہ گر ہونگی
2006 میں تلگوفلم میں عمدہ پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا، 25 سالہ بالی وڈ اداکارہ سنتوشی کی نئی فلم میں لیڈنگ۔
زیادہ تر ساؤتھ کی فلموں میں کام کیا، پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی، بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز راج کمار سنتوشی کی نئی فلم میںشاہدکپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
اداکارہ الیانا ڈی کروز اس فلم میں لیڈی لیڈنگ رول کریں گی، یہ فلم رواں سال 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔سنتوشی کی اس فلم کا نام ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو ''رکھا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ الیاناڈی کروز اس فلم میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے راج کمار سنتوشی کی اس فلم کے لیے محنت کررہی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ نئی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے اور میں پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے ۔شاہد اچھے فنکار ہیں اور ہندی فلم میں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے زیادہ تر سائوتھ کی فلموں میں کام کیا ہے۔ ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی25 سالہ الیانا ڈی کروڑ کا کہنا ہے کہ2006 میں تلگوفلم ''دیوا داسو''میں لیڈنگ رول نبھایا اور اس فلم پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ ہندی فلم ''برفی ''میں کردار نبھایا ہے تاہم سنتوشی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں ۔بالی وڈ میں سائوتھ میں آنیوالی کامیاب اداکاروائوں میں اب الیانا ڈی کروز کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر شائقین کے دلوں پر حکمرانی چاہتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اداکاری دل وجان سے کرتی ہوں، کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنا اگرچہ کوئی آسان کام بھی نہیں ہے تاہم اس کام کو انتہائی مہارت اور خوبی سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی آنیوالی فلموں میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتی رہوں گی۔ شائقین کی پسند کو مقدم رکھنا چاہتی ہوں ۔اچھے کردار نبھانے کی خواہش ہے ۔اچھی فلموں میں کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔
بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میں آگے بڑھنے کی لگن ہے وہ اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کا سلیقہ جانتی ہیں ۔ان کی پہلی فلم ہی ایوارڈ سے نواز گئی تھی۔ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی الیانا کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔لوگوں نے انھیں سائوتھ کی فلموں کی پسندیدہ اداکارہ تسلیم کرلیا ہے ۔
اسی تناظر میں اب ان کی ہندی فلموں میں انٹری بھی اچھی ثابت ہوگی۔اداکارہ الیانا کی دوسری ہندی فلم میں اہم کردار ملا ہے ۔اس فلم کے ہدایتکار راج کمار سنتوشی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ان کی فلموں کی کامابی کی شرح سب کے سامنے ہے ۔بالی وڈ حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اداکارہ الیانا ڈی کروز کی آنیوالی فلم بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔اس فلم پر اداکارہ بھرپور توجہ دے رہی ہیں ۔اداکارہ کی تلگو فلم ''دیواداسو''2006میں سینماگھروں کی زینت بنی۔ پھر اسی سال اسی زبان کی فلم ''شروتی پوکری''میں کام کیا ۔اس کے بعد 2006ہی میں تامل فلم ''آرتھی''میں جلوہ گرہوئیں ۔پھر تلگو کی فلم ''نقشاترا''میں پرفارم کیا ۔اس کے بعد فلم ''تری پورہ راکھی ''اور 2007میں فلم ''ندی منا''میں جلوے دکھائے ۔
اسی سال فلم ''ستھیا آتا ''میں کام کیا ۔2008میں تلگو فلم'' بھاگیہ ماتھی جلسا ''میں فن کا مظاہرہ کیا ۔اس فلم پر بھی اداکارہ الیانا ڈی کروز کا بہترین اداکارہ کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے انتخاب کیاگیا ۔اسی سال تلگو فلم ''جیوتھی بھلے ''میں نظر آئیں۔ 2009میں تلگو فلم ''کک''،''ریسپو''،''ستیاوتی''میں پرفارم کرکے تہلکہ مچادیا اس کے بعد 2010میں اداکارہ الیانا نے فلم ''ہدگا ہدگائی''میں کام کیا۔ پھر 2011کے دوران ان کی تلگو فلم ''ایسوریا شکتی ''کو بڑی پذیرآئی ملی ۔2012میں اداکارہ کی تامل فلم ''ریا نن بن ''ہٹ ہوئی تو ساتھ ہی فلم '' دیوندو'' میں دھوم مچادی۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے ہندی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بالی وڈ میں آکر فلم ''برفی ''کی ۔اداکارہ نے ماڈلنگ کے دوران کئی ہندی کمرشلز فلموں میں بھی کام کیا اور ان کی پرفارمنس سے کئی ہندی کے پروڈیوسر اور ہدایتکار متاثر ہوئے ۔اداکارہ الیانا اب اپنی آنے والی نئی فلم میں شاہد کپور کے سا تھ جلوہ گرہو رہی ہیں۔