سندھ ہائیکورٹ تعلقہ سٹی کے ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا حکم

ریجویٹی اور دیگر واجبات سے محروم ہیں، پٹیشنر، تمام واجبات 3 ماہ میں دیے جائیں، عدالت

واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ٹی ایم او سٹی کو ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے تعلقہ میونسپل حیدرآباد سٹی کے ملازمین کی پٹیشن پر ٹی ایم او سٹی کو ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

تعلقہ میونسپل حیدرآباد سٹی کے احمد، منیلا، لکشمی سمیت 6 ملازمین کی جانب سے دائرکی جانیوالی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں محکمہ سے ریٹائر ہوئے تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔




لیکن اس کے باوجود انہیں پنشن اورگریجویٹی کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ٹی ایم او سٹی کو ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story