پی ٹی سی ایل نے 535 انتخابی دفاتر کو باہم منسلک کردیا

نیٹ ورک کے قیام سے ڈیٹا منتقلی واطلاعات کی فوری فراہمی میں مدد ملے گی

دفاتر کو وائس ٹیلیفون ،وائر لائن اور وائرلیس براڈ بینڈ سروسز کے ذریعے منسلک کیا گیا فوٹو: فائل

پی ٹی سی ایل نے الیکشن کمیشن کے 535انتخابی دفاتر کووائس ٹیلی فون،وائر لائن اور وائرلیس برا ڈبینڈ سروسز کے ذریعے منسلک کردیا ہے۔

جبکہ اس سلسلے میںکچھ دور دراز علاقوں کو وی سیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطہ فراہم کیا گیا ہے اس وقت ریٹرننگ افسران کے 500 سے زائد مرکزی، ضلعی اور علاقائی دفاتر کو پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کردیا گیا ہے پی ٹی سی ایل ٹیلی کام سسٹمزانٹیگریشن کے ذر یعے قومی سطح پرکوریج فراہم کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتی ہے جس کی بدو لت وہ الیکشن کمیشن جیسے ادارے کو ملک بھر میں مواصلا تی سہولیات فرا ہم کر رہا ہے۔




یہ جدید ترین مواصلاتی رابطہ الیکشن کمیشن اور یواین ڈی پی کے عہدیداروں کو ملک بھر میں فراہم کیا گیا ہے اس سے ملک بھر کے تمام علاقوں میں قائم الیکشن کمیشن اور یواین ڈی پی کے دفاتر اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے صدر دفتر سے رابطہ رکھتے ہوئے ڈیٹا منتقل کر سکیں گے جس سے اطلاعات کی فوری فراہمی میں مدد ملے گی اور انتخابی عمل کو شفاف بنایا جاسکے گا۔
Load Next Story