عوام پرامن کراچی کیلیے ترازو کو ووٹ دیںنعمت اللہ خان
دیندار لوگوں کو منتخب کیا جائے جوملک کواسلامی فلاحی ریا ست بنائیں.
دیندار لوگوں کو منتخب کیا جائے جوملک کواسلامی فلاحی ریا ست بنائیں.۔ فوٹو فائل
سابق سٹی ناظم اوراین اے 250 سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام پرامن کراچی اور خوشحال پاکستان کے لیے ترازو کو ووٹ دیں۔
وہ گذری میں لگائے گئے مفت طبی کیمپ کا دورہ کر رہے تھے، نعمت اللہ خان نے کہا کہ دیندار لوگوں کو منتخب کیا جائے جو ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک سے مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور کراچی کو امن کاگہوارہ بنائے گی، ٹارگٹ کلنگ کے متاثرین ہوں یا کسی بھی سانحہ یا ناگہانی آفت سے متاثر ہونے والے خاندان جماعت اسلامی نے بلا رنگ و نسل تمام افراد کی مدد کی ہے۔
اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نعمت اللہ خان کی حمایت کا بھی اعلان کیا، دریں اثناصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس101سے جماعت اسلامی کے امیدوار نسیم صدیقی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور زمانہ کروٹ بدل رہا ہے اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو ترازو کو ووٹ دیں، انھوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد کے معززین سے ملاقات کی، انھیں جماعت اسلامی کا انتخابی منشور پیش کیا اور الیکشن میں تراز و کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، معززین نے انھیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔