شاعریمصوری و موسیقی ذہنوں کوتبدیل کرتی ہےہاشم رضازیدی
ریحان نے عوام تک پاکستان کا حسن پہنچایا، کتاب’’کلکس‘‘ کی تقریب رونمائی.
فوٹو گرافر محمد ریحان کی کتاب ’’کلکس‘‘کی فریئر ہال میں تقریب رونمائی کے موقع پرفوٹوگرافر اپنی کتاب مہمان خصوصی کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کو پیش کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
ایڈمنسٹریٹرکراچی ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ شاعری، مصوری اورموسیقی عوام کے ذہنوں کوتبدیل کرنے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام فریئرہال میں محمد ریحان خان کی بنائی ہوئی تصاویر پر مبنی کتاب ''کلکس'' کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جوشہرکے حالات ہیں اس سے عوام بہت مایوسی کاشکارہوچکی ہے، ہمارے ادیبوں، شاعروں اور مصوروں کواپنی تخلیقات کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں کوتبدیل کرناہوگا، میں ریحان خان کی اس کاوش پرانھیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ ریحان کی تصاویرکودیکھتے ہوئے ایسا لگتاہے کہ انھوں نے پاکستان کاکوئی قصبہ، دیہات اورشہر باقی نہیں چھوڑا، انھوں نے عوام تک اپنی تصاویر کے ذریعے پاکستان کااصل حسن پہنچانے کی کوشش کی ہے، تقریب سے نذیرلغاری، امین یوسف اوردیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ آخرمیں محمدریحان خان نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔