کراچیامین فہیم کی 5 لاکھ روپے کی حفاظتی ضمانت منظور

شاہ زیب قتل کیس میں2گواہوں کے بیان قلمبند، ایک گواہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا

امین فہیم ہائیکورٹ سے حاصل کردہ عبوری ضمانت ختم ہونے سے قبل اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش فوٹو: فائل

انسداد بدعنوانی کی خصوصی وفاقی عدالت نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم کی 5 لاکھ روپے کی 29اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی ہے۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے این آئی اسی ایل کیس میں امین فہیم اور دیگر پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی ان کو12 اپریل تک عدالت میں پیش کیا جائے، وارنٹ کے اجراکے بعدامین فہیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا اور سندھ ہائیکورٹ سے 10دن کی عبوری حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی جس کی مدت جمعرات کوختم ہونا تھی، تاہم اس سے قبل ہی بدھ کوامین فہیم اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے اوراپنی ضمانت کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی۔




انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 03نے بدھ کو 2گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے سماعت جمعرات کیلیے ملتوی کردی،بدھ کواستغاثہ کے گواہ دانش نے کمرہ عدالت میں موجود شاہ رخ جتوئی سمیت چاروں ملزمان کومجرم کی حیثیت سے شناخت کر لیا، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کا تعین کرنیوالے ڈاکٹر محمد رفیق کا بھی بیان قلمبند کیاگیا۔
Load Next Story