الیکشن کو شفاف بنایا جائے عوامی جذبات مجروح نہیں ہونے دینگے صدر زرداری
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات، عشائیہ بھی دیا، گلوکارہ ریشماں کاسرکاری خرچ پرعلاج کرانے کی ہدایت
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اور گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ثناء
KARACHI:
صدر آصف علی زرداری سے پنجاب کے گورنرمخدوم سیداحمد محمود اوروزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ایوان صدرکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنراوروزیراعلیٰ نے صدرمملکت کوصوبہ پنجاب میںآزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقادکو یقینی بنانے کیلیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میںآگاہ کیا۔صدرمملکت کو صوبہ میںامن و امان اورمجموعی صورتحال کے بارے میںبھی بتایاگیا۔صدرنے صوبائی حکومت پرزوردیاکہ وہ صوبہ میںآزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقادکو یقینی بنانے کیلیے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے اورامیدظاہرکی کہ وہ اس ضمن میںعوام کی توقعات پرپورا اتریں گے۔ صدر نے گورنراوروزیراعلیٰ پنجاب کو ظہرانہ بھی دیا۔
ثناء نیوزکے مطابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ عوامی اعتماداورجذبات کو مجروح ہونے دیںگے نہ کسی اورکے ہاتھوں عوامی خواہشات کو ٹھیس پہنچنے دیںگے۔آئی این پی کے مطابق صددرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ 11مئی کو صاف شفاف انتخابات کے انعقادسے ملکی جمہوری تاریخ کانیاسنہراباب رقم ہوگا۔ نجم سیٹھی نے صدرزرداری کو صوبائی حکومت کی طرف سے بیوروکریسی میںبڑے پیمانے پرردوبدل سمیت شفاف انتخابات کیلیے دیگراقدامات پرتفصیل سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ معروف لوک گلوکارہ ریشماںکے علاج معالجے کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ، وہ ان دنوںلاہورکے ایک مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ صدرمملکت نے پہلے سے ہی ریشماں کے لیے 10 ہزارروپے ماہوارکاوظیفہ لگارکھاہے ۔