پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
پرویزمشرف نے ایڈوکیٹ اخترشاہ کے ذریعے مقدمے کے اخراج کیلیے درخواست دائرکی تھی۔
پرویزمشرف نے ایڈوکیٹ اخترشاہ کے ذریعے مقدمے کے اخراج کیلیے درخواست دائرکی تھی۔ فوٹو: فائل
عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد آپریشن مقدمے کے اخراج کیلیے درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید قتل کیس میں مقدمے کے اخراج کیلیے دائر درخواست مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت کی جانب سے مختصرفیصلہ سنایا گیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پرویزمشرف نے ایڈوکیٹ اخترشاہ کے ذریعے مقدمے کے اخراج کیلیے درخواست دائرکی تھی۔