حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کرانے کی تیاریاں ہونے لگیں

آل راؤنڈر پُرامید ہیں کہ وہ بولنگ ایکشن کی کلیئرنس پانے میں کامیاب ہو جائیں گے

حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کرانے کی تیاریاں ہونے لگیں فوٹو : فائل

آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کرانے کی تیاریاں ہونے لگیں۔


پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی لیبارٹری سے17 اپریل کو ٹیسٹ کیلیے رابطہ کرلیا گیا، آئی سی سی سے تاریخ کی تصدیق ہونے پر 1،2 روز میں باضابطہ اعلان کردیا جائے گا، آل راؤنڈر پُرامید ہیں کہ وہ بولنگ ایکشن کی کلیئرنس پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ پابندی کی وجہ سے بطور بیٹسمین ہی کھیل رہے ہیں، ان کی ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں پڑی چکی ہے،آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا تو وہ بطور آل راؤنڈر ٹیم کیلیے مفید ثابت ہوسکیں گے۔
Load Next Story