شہر میں پہلی ہیلتھ ہیلپ لائن قا ئم کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں ہیلتھ ہیلپ لائن کاایک مرکزی دفتر قائم کیاجائیگا.

پانچوں ضلعی انتظامی دفاتروں میں ایک ایک ہیلتھ ہیلپ لائن دفترقائم کیا جائے گاجو24 گھنٹے کام کرے گا. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں پہلی بارہیلتھ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیلتھ ہیلپ لائن کے ذریعے مریضوں کوفون پرہی گائیڈلائن فراہم کی جائیگی، پانچوں ضلعی انتظامی دفاتروں میں ایک ایک ہیلتھ ہیلپ لائن دفترقائم کیا جائے گاجو24 گھنٹے کام کرے گا جہاں8،8گھنٹے ایک ڈاکٹرکی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی اور ایمبولینس سروسزبھی فراہم کی جائے گی جبکہ ٹول فری نمبر بھی جاری کیے جائیںگے، نگراں وزیرصحت ڈاکٹر جنیدعلی شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہیلتھ ہیلپ لائن کے قیام کا فیصلہ مریضوںکوفون پران کی تکالیف کے حوالے سے ڈاکٹروں اوراسپتالوں میں رہنمائی کرنا ہے ۔




انھوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ہیلپ لائن کاایک مرکزی دفتر قائم کیاجائیگا جوپانچوں ڈپٹی کمشنرزدفاتروں سے منسلک کیا جائیگا دوسرے مرحلے میںہیلتھ ہیلپ لائن حیدرآباد میں بھی قائم کیاجائیگاجس کادفترڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آفس میں ہوگا،اندرون سندھ کے مریضوںکوکراچی کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے فون پر رہنمائی اورکراچی کے اسپتالوں میں اس کی محفوظ منتقلی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ہیلتھ ہیلپ لائن میں رابطے کیلیے ٹول فری نمبرز جاری کیے جائیں گے کسی بھی مریض کوعلاج ومعالجے کے حوالے سے فون پر ان کی رہنمائی بھی جاسکے گی اوراسی طرح فون پرکسی بھی سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اوردیگرعملے کی حاضریاں وڈیوٹیاں بھی مانیٹرکی جاسکیںگی ،انھوں نے کہاکہ برطانیہ کی طرز پرعوام کوصحت کی سہولتیں دینے کیلیے پہلی بار یہ منصوبہ تشکیل دیاجارہا ہے تاکہ مریضوں کوعلاج ومعالجے کے حوالے سے فوری اوربروقت رہنمائی کرکے سہولتیں مہیاکی جا سکیں ان کاکہنا تھاکہ یہ منصوبہ 11مئی سے قبل مکمل کرلیاجائیگا۔
Load Next Story