کراچی حصص مارکیٹ تیزی برقرار بلندیوں کا سفر جاری
انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 18764 ہوگیا،44 فیصد شیئر پرائسز بڑھ گئیں۔
انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 18764 ہوگیا،44 فیصد شیئر پرائسز بڑھ گئیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل
CAIRO:
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے باوجود محدود پیمانے پرتیزی برقرار رہی جس سے44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید3 ارب2 کروڑ23 لاکھ58 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ کی تیزی میں بینکنگ، آئل اینڈ گیس سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا، جمعہ کو نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود9.5 فیصد پر برقرار رہنے کی امید اور بینکوں کے منافع میں کمی نہ ہونے کے امکانات پر نیشنل بینک، یوبی ایل اور بینک الفلاح میں زیادہ خریداری کی گئی، ساتھ ہی اینگروکارپوریشن، اوجی ڈی سی ایل، پی او ایل اور پی پی ایل میں خریداری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں اور ان کمپنیوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ کا مورال بلند ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 41.20 پوائنٹس بڑھ کرپہلی بار18764.55 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس45.76 پوائنٹس اضافے سے 14658.62 اور کے ایم آئی30 انڈیکس55.90 پوائنٹس بڑھ کر33121.22 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت17.36 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ51 لاکھ68 ہزار200 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار345 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں152 کے بھاؤ میں اضافہ، 167 کے داموں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔