2008 اسٹاک کریش 2 کمپنیوں پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ
ایس ای سی پی نے ایک لسٹڈکمپنی کیخلاف عدالت میں درخواست دیدی، ذرائع
ایس ای سی پی نے ایک لسٹڈکمپنی کیخلاف عدالت میں درخواست دیدی، ذرائع فوٹو اے ایف پی
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے 2008 کے اسٹاک ایکس چینج بحران کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے بحران میں مبینہ طور پر ملوث 2 کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
ایس ای سی پی کے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ 2008 میں اسٹاک مارکیٹ بحران کے حوالے سے ایس ای سی پی کی جانب سے ایک جامع رپورٹ مرتب کی گئی جس میں بعض بڑے اور بااثر اسٹاک بروکرز کے علاوہ 2 کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کی جانب سے حصص کی واش ٹریڈ، ان سائیڈرٹریڈ اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ میں درج کمپنی میسرز چناب لمیٹڈ کے خلاف عملی تحقیقات کی روشنی میں سیشن عدالت اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کیلیے درخواست دائر کردی ہے جبکہ ایک دوسری درج کمپنی میسرزایزگارڈ نائن کیخلاف بھی جلد ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے مذکورہ دونوں کمپنیوں کے ڈائریکٹران کو طلب کرنے کے لیے عدالت سے کارروائی کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی ایکٹ کی شق نمبر17 کے تحت مذکورہ دونوں کمپنیوں کے ڈائریکٹران مجرمانہ مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیںاور قانون کی دفعہ 24 کے تحت ان ڈائریکٹران کو 3 سال قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اسٹاک ایکس چینج کے 3 بڑے بروکریج ہائوسز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔