کے ای پی زیڈ میں بند یونٹس کی بحالی کیلیے کمیٹی قائم

بحالی کیلیے قواعد بناکر رپورٹ دے گی، چیئرمین ایپزا کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

بحالی کیلیے قواعد بناکر رپورٹ دے گی، چیئرمین ایپزا کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زیڈاے) میں سرمایہ کاری میں توسیع کیلیے فوری اقدامات کیلیے چیئرمین ایپزا کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے اندر مختلف وجوہ کی بنا پر بند صنعتی یونٹس کو دوبارہ کھولنے کیلیے ایپزا نمائندگان اور سرمایہ کاروں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو چیئرمین ایپزا کوجلد رپورٹ پیش کرے گی، بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلیے آسان قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے تاکہ ان کی بحالی کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔




اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد سعادت ایس چیمہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی ایپزا میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، بند صنعتی یونٹس کی بحالی سے نہ صرف ملکی سرمایہ و معیشت میں اضافہ بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انویسٹمنٹ پروموشن حسن نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں 2 یونٹس بحال ہوگئے ہیں اور وہ بہت جلد اپنی پیداواربھی شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بند صنعتی یونٹس فعال ہونے سے ایپزا کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
Load Next Story