ایف بی آر نے تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس آڈٹ سے چھوٹ دے دی

قرعہ اندازی کے ذریعے مزید 44 ہزار 868 ٹیکس دہندگان آڈٹ کے لیے منتخب

قرعہ اندازی کے ذریعے مزید 44 ہزار 868 ٹیکس دہندگان آڈٹ کے لیے منتخب۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس آڈٹ سے چھوٹ دیدی ہے جبکہ ایک مرتبہ آڈٹ کیلیے منتخب ہونے والوں کواگلے مسلسل 2سال تک اور فائنل ٹیکس دینے والوں کو بھی آڈٹ سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

نئی آڈٹ پالیسی کے تحت پیرامیٹرک بنیادوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے مزید 44 ہزار 868 ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سال 2016 کے آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے اس ضمن میں پیرامیٹرک بنیادوں پر ٹیکس آڈ ٹ کی کمپیوٹر قرعہ اندازی گزشتہ روزایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ہوئی اور اس موقع پر منعقد تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اخترخان ، ممبر آڈٹ و آئی ٹی خواجہ عدنان ظہیر ، ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور ، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر میمن،


آئی کیپ کے ڈائر یکٹر سہیل ملک، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ عامر وحید نے کمپیوٹر کا بٹن دباکر قرعہ اندازی کی قرعہ اندازی کے مطابق انکم ٹیکس کارپوریٹ کے1499، انکم ٹیکس نان کارپوریٹ کے 34515، سیلز ٹیکس کارپوریٹ کے 1274،سیلز ٹیکس نان کارپوریٹ کے 7532، فیڈرل ایکسائز کارپوریٹ کے 28اور فیڈرل ایکسائز کے 20ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا کہ ایک مرتبہ ٹیکس آڈٹ کیلیے منتخب ہونے والی کمپنی اگلے دوسال کیلیے آڈٹ کیلیے منتخب نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story