ن لیگ سے اتحاد کا وقت گزرچکامنور حسن
11 مئی کوعوام فیصلہ سنا دینگے: خواجہ آصف، منشور کی بہت اہمیت ہوگی: اسدعمر
پنجاب سے جیتنے والا حکومت بنائے گا:کاشف عباسی کی پروگرام ’’کل تک‘‘ میں گفتگو فوٹو : فائل
جماعت اسلامی کے امیرمنور حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کا وقت گزر چکا، کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کے ذریعے کرپشن فری حکومت یا سوسائٹی بنے۔
ہم آج بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے انرجی کے بحران سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اگر اوپر کی سطح سے صفائی شروع کی جائے تو بہتری آسکتی ہے۔ ہمارے ہاں ''ول ٹو ڈو'' ہے لیکن لیڈر شپ نہیں ہے۔ اب کوئی نیا اتحاد بنا بھی تواس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا کہیں پر کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
ہم مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے لیکن بلوچستان میں الیکشن اتنے یقینی نظرنہیں آتے جتنے لاہور، اسلام آباد میں بیٹھ کرنظر آتے ہیں۔ عدلیہ اورمیڈیا بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف اور بروقت ہوں۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ گیارہ مئی کو عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے سب کو تمام باتیں بھول کر الیکشن پر توجہ دینی چاہیے اور محنت کرنی چاہیے۔ اللہ کی عدالت کے بعد عوام کی عدالت سے بڑی ہے اس کے سامنے جانے کی تیاری کرنی چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں منشورکی بہت اہمیت ہوگی اگر ٹاپ لیول کی کرپشن ختم کرنیکی نیت کرلی جائے تو نوے دن میں ختم ہوسکتی ہے۔ ٹی وی اینکر کاشف عباسی نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کے منشورایک جیسے ہی ہوتے ہیں اصل بات منشور پر عملدرآمد کرانیکی ہے، یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے مشکل الیکشن لگتا ہے جو پارٹی پنجاب میں جیتے گی وہی حکومت بنائیگی۔