صدر زرداری سے امریکی سفیرکی ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
مارگریٹ تھیچر کی بیٹی کیرول تھیچر اور برطانوی وزیر اعظم کیمرون کو صدر کے تعزیتی خطوط
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی
صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیررچرڈاولسن نے جمعرات کوملاقات کی۔
ایوان صدرسے جاری بیان کے مطابق ملاقات میںپاک امریکا دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچرکے انتقال سے برطانیہ ایک عظیم رہنما اور پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔
مارگریٹ تھیچرکی دخترکیرول تھیچر اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام اپنے الگ الگ خطوط میں صدر نے سابق برطانوی وزیراعظم کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مارگریٹ تھیچراپنے دورکی سب سے بارسوخ سیاستدانوں میں سے ایک تھیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔دریں اثنا صدرنے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کے برادرنسبتی احمدنواز کے انتقال پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔