عوام الیکشن مخالف سازش ناکام بنانے کیلیے تیار رہیں نواز شریف

عام انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی یقینی ہے،پارٹی اجلاس سے خطاب

مضبوط معیشت، مضبوط پاکستان اور ہم بدلیں گے پاکستان کا منشور دیا ہے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہمارے پاس ٹھوس حکمت عملی موجود ہے، عوام انتخابات التوأ میں ڈالنے کی سازش ناکام بنانے کیلیے تیار رہیں۔

عام انتخاب وقت پرہی ہوں گے اور (ن)لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، لاہور ڈویژن کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ عام انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی یقینی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ''مضبوط معیشت ، مضبوط پاکستان '' اور '' ہم بدلیں گے'' پاکستان کے حوالے منشور عوام کے سامنے پیش کردیا ہے اور اقتدار میں آکر اس منشور پر عمل کریں گے ۔




قبل ازیں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں لاہور ڈویژن سے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ مشاورتی اجلاس میں انتخابی مہم اوردیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے بلوچ رہنمائوں سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر رہنمائوں کو منانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story