کراچی کے مختلف علاقوں و شاہراہوں پر رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں آئی جی

بیریئرز آپریٹ کرنے کیلیے سیکیورٹی گارڈز کی صورت میں مکینوں سے مشاورت کی جائے

بیریئرز آپریٹ کرنے کیلیے سیکیورٹی گارڈز کی صورت میں مکینوں سے مشاورت کی جائے۔ فوٹو : فائل

MELBOURNE:
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس افسران کو احکامات دیئے ہیں کہ الیکشن 2013 کے دوران پولیس ہائی الرٹ رہے گی ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں مستقل طور پر بند کیے جانے والے بیریئرز کو ختم کیا جائے اور جہاں بیریئرز آپریٹ کرنے کیلیے مستقل سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں ان علاقوں میں مکینوں کی مشاورت سے طریقہ کار وضع کیا جائے۔ وہ سلیم واحدی آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ ، تینوں زونز کے ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز ، ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور شہر کے تمام ایس ایچ اوز موجود تھے۔




آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے حوالے سے نشاندہی کیے جانے والے علاقوں میں انتہائی سختی سے آپریشن کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور اور بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں جبکہ امن و امان کے حالات پر موثر کنٹرول اور شہریوں میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کے ضمن میں پولیس فلیگ مارچ کے بھی اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کراچی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات دیے ہیں کہ الیکشن کے حوالے سے منتخب پولنگ اسٹیشنز کے دورے کریں۔ انھوں نے تمام ایس ایچ اوز کو متنبہ کیا کہ محکمانہ فرائض میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story