ایس ٹی پی کو فارمولے کے تحت نشستیں دی جائیں قادر مگسی

ایس یو پی کو 7 اور عوامی تحریک کو 6 نشستیں دی گئیں،پیر پگارا نوٹس لیں

قادر مگسی نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد میں شامل ہونے پر صلح و مشورے کے بعداتحاد کو 4 قومی اور 17 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹ دینے کے لیے درخواست دی گئی۔ فوٹو : فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دس جماعتی اتحاد میں طے شدہ فارمولے کے تحت ایس ٹی پی کو17اپریل سے قبل قومی و صوبائی اسبملیوں کی نشستیں نہ دی گئیں تو ایس ٹی پی نہ صرف اپنا فیصلہ کرنے کیلیے آزاد ہوگی بلکہ اس کے امیدوار سندھ ترقی پسند پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

قاسم آباد میں ترقی پسند ہاوس میں ڈاکٹر رجب میمن، ڈاکٹر حمید میمن و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد میں شامل ہونے پر صلح و مشورے کے بعداتحاد کو 4 قومی اور 17 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹ دینے کے لیے درخواست دی گئی لیکن ایس ٹی پی کو صرف ایک ٹکٹ دیا گیا جب کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کو 7 اور قومی عوامی تحریک کو 6 نشستیں دی گئیں ہیں جس کا پیر پگارا نوٹس لیتے ہوئے فارمولے کے تحت ایس ٹی پی کو ٹکٹ دلوائیں۔




انھوں نے کہا کہ اتحاد کے طے شدہ فارمولے کے تحت نشستیں نہ دی گئیں تو اس سے ایم کیو ایم اور پی پی کے امیداروں کو فائدہ پہنچے گا ۔ دریں اثنا انھوں نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں متحدہ کے امیدوار فخرالسلام کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
Load Next Story