اچھا کام کرکے مداحوں کی تعداد بڑھاتی رہوں گی پریانکا

اچھا کام ہی سب سے اہم چیز ہے، ایوارڈز جیتنے کے لیے بڑا وقت پڑا ہے، پریانکا چوپڑا

اچھا کام ہی سب سے اہم چیز ہے، ایوارڈز جیتنے کے لیے بڑا وقت پڑا ہے، پریانکا چوپڑا فوٹو: رائٹرز/فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اچھا کام ہی سب سے اہم چیز ہے ایوارڈز جیتنے کے لیے بڑا وقت پڑا ہے۔


انھوں نے کہا کہ اچھا کام کرکے مداحوں کی تعداد بڑھاتی رہوں گی یہی میری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ آسکر ایوارڈ کی دوڑ سے فلم ''برفی ''کے باہر ہوجانے کا رنج نہیں۔

مزید محنت کروں گی اور کامیابی تک کوشاں رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے انٹری کے لیے اس فلم کی شمولیت ہی میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ تاہم اکیڈمی ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر افسوس رہا۔
Load Next Story