بھتہ مافیا کی دھمکیوں پرمیڈیکل اسٹورکے مالک کی نقل مکانی
ملزمان کیخلاف ایف آئی آردرج کرانے کے باوجودسہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی نہیں کی
عبد اﷲ نے بتایا کہ اس کے میڈیکل اسٹور پربھتہ خور آئے اور5 لاکھ روپے بھتے کا تقاضہ کیا تھا اور رقم نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں۔ فوٹو: فائل
سہراب گوٹھ کے علاقے الاآصف اسکوائرکے رہائشی میڈیکل اسٹور کے مالک نے بھتہ مافیا کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر علاقے سے نقل مکانی کر لی۔
میڈیکل اسٹور کا مالک اب کوئی بھی کام نہیں کررہا ہے ،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر کا رہائشی عبد اﷲ افغان جنگ کے دوران پاکستان آیا تھا ، عبد اﷲ کی اہلیہ ڈاکٹر ہیں جس نے الآصف اسکوائر میں ایک کلینک کھول لیا تھا۔
جبکہ عبد اﷲ نے میڈیکل اسٹور کھولا ،عبداللہ نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ کو بھتہ خوروں کی جانب سے تنگ کرنا شروع کیاگیا اور نہ دینے پر فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیاجبکہ وہ نجی اسپتال میں کافی دنوں تک زیرعلاج رہا، عبد اﷲ نے بتایا کہ اس کے میڈیکل اسٹور پربھتہ خور آئے اور5 لاکھ روپے بھتے کا تقاضہ کیا تھا اور رقم نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں۔
جس پر اس نے ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں ایف آئی آردرج کرا دی تھی تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی،انھوں نے بتایا کہ اب میں نے اپنا کاروبار ختم کردیا ہے اور وہ بھتہ خوروں کے خوف سے کوئی کام بھی نہیں کررہا ہے، انھوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ بھتہ خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔