سانحہ عباس ٹاؤن کا ماسٹر مائنڈ طالبان عسکری ونگ کا انچارج اسلم محسود 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی: عباس ٹائون دھماکے کا مرکزی ملزم طالبان عسکری ونگ کاانچارج اسلم محسود 3 ساتھیوںسمیت پکڑاگیا،ملزمان کے قبضے سے125 کلو بارودی مواد،8دستی بم و دیگر اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی انسدادانتہاپسندی سیل گارڈن نے عباس ٹاؤن بم دھماکے کامرکزی ملزم اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان خان زمان گروپ کراچی میں عسکری ونگ کے انچارج کودیگر3ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے دھماکا خیز مواد،دستی بم،کلاشنکوف،ٹی ٹی پستول اورگولیاں برآمد کرلیں، سی آئی ڈی آپریشن سول لائن نے تاجروں سے بھتہ طلب کرنیوالے2ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اوردستی بم برآ مد کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی انسدادانتہاپسندی سیل چوہدری اسلم کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ عباس ٹاؤن بم دھماکے کامرکزی ملزم منگھوپیرکے علاقے سلطان آبادمیں موجودہے جس پرانھوں نے اپنی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلم محسود،عباس خان، رسول خان اورعلی زمان کو گرفتار کرکے 125 کلو دھماکا خیز مواد، 8دستی بم،ایک کلاشنکوف،3ٹی ٹی پستول اوردرجنوںگولیاں برآمدکرلیں،چوہدری اسلم کے مطابق مرکزی ملزم اسلم محسود شہر میں کیے جانے والے بم دھماکوں میں استعمال کیے جانے والا بارود اوربارودسے بھری تیارگاڑیاں بھی فراہم کرتاتھا۔

اس سے قبل عباس ٹاؤن بم دھماکے میں گرفتارملزمان کی گرفتاری کیلیے منگھوپیرمیں چھاپہ ماراتھاتوملزم فرارہوگیاتھا، ملزم اسلم محسود نے انکشاف کیاہے کہ عباس ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال کی جانے والی گاڑی اورباروداسی نے فراہم کیا تھاجبکہ عباس ٹاؤن بم دھماکے میں گرفتارہونے والے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے اوران کی گرفتاری کا بدلہ لینے کے لیے بارودسے بھری گاڑی سے سی آئی ڈی گارڈن پرحملہ کرنے کامنصوبہ بنایا تھا جبکہ ملزم نے دوران تفتیش مزیدانکشاف کیاکہ انھوں نے عباسی شہیداسپتال،متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز90،امریکی قونصل خانہ سلطانہ آبادکوٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی اور اس حوالے سے ان مقامات کی ریکی بھی مکمل کر چکے تھے ،سی آئی ڈی پولیس ملزمان سے مزیدتحقیقات کر رہی ہے۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی آپریشن سول لائن فیاض خان کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب چھاپہ مار کر 2 بھتہ خوروں ارسلان عرف سالاراورنبیل کوگرفتار کر کے2ٹی ٹی پستول اورایک دستی بم برآمدکرلیا،فیاض خان کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیاکہ انھوں نے مختلف تاجروںکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے کربھتہ کی رقم وصول کرنے کے علاوہ طارق روڈپرڈکیتی و رہزنی کی متعدد وارداتیں بھی کی ہیں۔