وادی تیراہ میں لڑائی جاری9سیکورٹی اہلکار شہید7دہشت گرد مارے گئے

شدیدلڑائی کے بعدفورسز نے 3 شدت پسندوںکو حراست میںلے کرسپاہ کے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیا، جھڑپوں میں 12 شدت پسندزخمی.

توحیدالاسلام کے مسلح گروہ نے مخالف گروپ کے متعدد گھروں پربھی فائرنگ کی،شدت پسندوںنے کئی مکانات کو نذرآتش کردیا. فوٹو: اے ایف پی

خیبرایجنسی کی وادیِ تیراہ میںسیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوںکے درمیان تازہ جھڑپ میں9سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7د ہشت گردمارے گئے۔

ٗشدیدلڑائی کے بعدفورسز نے 3 شدت پسندوںکو حراست میںلے کرسپاہ کے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیاہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توحیدالاسلام کے مسلح شدت پسندوںنے سندانہ اورشیخمل خیل کے علاقے پرقبضہ کیاجس کے بعدفورسز اورشدت پسندوںکے درمیان لڑائی شروع ہوئی ، جھڑپوں میں 12 شدت پسندزخمی ہوئے۔جھڑپوںکے دوران توحیدالاسلام کے مسلح گروہ نے اپنے مخالف گروپ کے متعددگھروں پر بھی فائرنگ کی۔




دوسری طرف لشکرالاسلام کے مسلح شدت پسندوںنے کئی مکانات کو نذرآتش بھی کیا۔ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں موجود دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن شدت اختیار کرگیا ہے۔ پاک فوج کے افسران اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے علاقے کو ملک دشمنوں سے پاک کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ شدید جھڑپوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں اور ان کو سرحد پار سے بھی امداد دی جارہی ہے۔ دہشت گردوں سے جھڑپوں میں پاک فوج کے کئی افسران اور جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔مختلف سیاسی جماعتیں بھی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کر چکی ہیں
Load Next Story