جان محمدجمالی ق لیگ چھوڑکرن لیگ میں شامل ہوگئے
ن لیگ ہی بلوچوںکے زخموں پرمرہم رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان.
ن لیگ ہی بلوچوںکے زخموں پرمرہم رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان. فوٹو فائل
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مسلم لیگ (ق)کے رہنماجان محمدجمالی نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی بلوچ عوام کے زخموں پرمرہم رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
ن لیگ کی قیادت قوم پرستوںکواپنے ساتھ لے کرچل رہی ہے۔ جمعے کو(ن)لیگ کے صوبائی صدرسردار ثنااللہ زہری،جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بازئی اورریٹائرڈجنرل عبدالقادر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان محمدجمالی نے کہاکہ میرا تعلق مسلم لیگ سے ہے اورمیں آزادحیثیت سے الیکشن لڑ رہا تھاتاہم چیف آف جھالاوان نے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کی دعوت دی،بلوچستان کے حالات کومدنظررکھتے ہوئے میں نے (ن)لیگ میں شمولیت کافیصلہ کیا۔
انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات اس وقت خراب ہے نوجوان پہاڑوں پرہیں،نواب اکبربگٹی کوشہید کیا گیا،اربوں روپے کے فنڈزضائع ہوگئے،خوش آئندبات یہ ہے کہ ایک طرف توقوم پرست انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ(ن)کی قیادت قوم پرستوںکواپنے ساتھ لے کر چل رہی ہے۔