دھوکے باز شیرازی برادران پر پیپلز پارٹی کے دروازے بند کردیے قائم علی شاہ
وہ ہمیشہ مفادات کی سیاست کرتے ہیں،سابق وزیراعلی،ٹھٹھہ کی نامورشخصیات پی پی میں شامل
وہ ہمیشہ مفادات کی سیاست کرتے ہیں،سابق وزیراعلی،ٹھٹھہ کی نامورشخصیات پی پی میں شامل۔ فوٹو: فائل
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران کے لیے پیپلزپارٹی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں، اب شیرازی برادران سے کسی بھی سطح پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
یہ بات انھوں نے ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ٹکٹ ہولڈرز، سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداروں اور ٹھٹھہ کی معززشخصیات سے اپنی رہائش گاہ پر بات کرتے ہوئے کہی۔ سیدقائم علی شاہ نے کہاکہ شیرازی برادران نے اگر پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا تو انھیں کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔ شیرازی برادران دھوکے باز ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنے حلقوں میں جائیں اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔ ٹھٹھہ پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان ہفتے کو کردیا جائے گا۔ سیدقائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انھوں نے کہاکہ شیرازی برادران ہمیشہ مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ انھیں ایک موقع دیا گیاتھا لیکن انھوں نے اپنی ادا نہیں چھوڑی۔ اس موقع پر سابق وزیراطلاعات وپیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ شیرازی برادران گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیرازی برادران کو انتخابی نشان لوٹا الاٹ کیاجائے تاکہ ٹھٹھہ کی طرح ملک بھر کے عوام بھی ان کے کردار سے بخوبی آگاہ ہوسکیں۔
اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کی نامور شخصیات پروین لغاری اور ارباب رمیزالدین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور قائم علی شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقارمہدی کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے237 پر صادق علی میمن (متبادل امیدوار مس شمس النساء)، این اے238 سے ارباب رمیزالدین میمن جبکہ سندھ اسمبلی کی نشستوں پی ایس84 پر عبدالحمید سومرو، پی ایس85 پر سسی پلیجو، پی ایس88 پر اویس مظفر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ پی ایس87 پر پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وقارمہدی کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے پی ایس16پر میر ہزارخان بجارانی، پی ایس48 پر رجب علی خاصخیلی، پی ایس47 پر جام خان شورو، پی ایس54 پر امدادپتافی، پی ایس55 پر بشیراحمد ہالیپوٹہ، پی ایس56 پر میراللہ بخش تالپور، پی ایس64 پر حنیف میمن اور پی ایس76 پر پروین عزیز جونیجو کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔