پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپ میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں ایک پولیس ا فسراورانقلابی گارڈز کے دوارکان شامل ہیں

3حملہ آورشدت پسندبھی مارے گئے،تعلق پاکستان سے ہے،ایرانی الزام فوٹو: فائل

PESHAWAR:
پاکستانی سرحد کے قریب شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران 3 شدت پسند بھی مارے گئے ۔


ایران کے سرکاری خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاکہ جھڑپ گزشتہ شب میرجاوہ کے علاقے میں اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان سے ایک شدت پسند گروپ جیش العدل نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا۔

ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں ایک پولیس ا فسراورانقلابی گارڈز کے دوارکان شامل ہیں ۔ایران پہلے بھی پاکستان پرالزام عائدکرتا رہاہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ اس الزام کی تردیدکی ہے ۔
Load Next Story