کرسٹیانو رونالڈو کے بعد کوہلی کا موازنہ نڈال سے بھی ہونے لگا
ڈی ویلیئرز اور کوہلی میں راجرفیڈرر اور رافیل نڈال جیسی صلاحیتیں ہیں، ووڈ ہل
ڈی ویلیئرز اور کوہلی میں راجرفیڈرر اور رافیل نڈال جیسی صلاحیتیں ہیں، ووڈ ہل۔ فوٹو : اے ایف پی
ISLAMABAD:
ویرات کوہلی کو گذشتہ دنوں کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیاگیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ مزید آگے بڑھ گیا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے کوچنگ اسٹاف میں شامل رہنے والے ٹرینٹ ووڈ ہل نے کوہلی کو ٹینس اسٹار رافیل نڈال جیسی خوبیوں کا مالک قرار دیا،ابراہم ڈی ویلیئرز کو وہ راجرفیڈرر جیسا خیال کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ووڈ ہل نے کہا کہ ڈی ویلیئرز اور کوہلی میں راجرفیڈرر اور رافیل نڈال جیسی صلاحیتیں ہیں، جس طرح وہ دونوں دنیائے ٹینس کے بہترین پلیئرز ہیں بالکل اسی طرح کرکٹ میں ڈی ویلیئرز اور کوہلی ہیں۔
واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز میں شامل ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو نے کوہلی کو کرکٹ کا رونالڈو قرار دیا تھا۔