دورہ انگلینڈ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا فخر زمان

دورہ انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا، فخر زمان

توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:
قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا مزاج ذرا مختلف ہے، اس کیلیے کیمپ میں تیاری کی ہے، انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہیں اس لیے سوچ سمجھ کر کھیلنا ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں 4روزہ میچز میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں،امید ہے کہ میری کارکردگی انگلینڈ میں بھی ٹیم کے کام آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کیلیے تیار ہوں، انگلینڈ میں محدود اوورز کی کرکٹ کے میچز کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز سے مطابقت کا زیادہ مسئلہ نہیں ہو گا، اپنی صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا۔ پاکستان کی بولنگ لائن بڑی مضبوط ہے، امید ہے کہ ٹیم ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
Load Next Story