مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ جواریوں میں بھگدڑ6ملزمان گرفتار
جواری بھاگ کر کیلے کے باغ میں چھپ گئے،پولیس نے محاصرہ کرلیا،کوئی کتنا ہی بااثر ہو قانون سے بڑانہیں،ایس ایس پی.
جواری بھاگ کر کیلے کے باغ میں چھپ گئے،پولیس نے محاصرہ کرلیا،کوئی کتنا ہی بااثر ہو قانون سے بڑانہیں،ایس ایس پی. فوٹو فائل
ISLAMABAD:
بھٹ شاہ ،ٹنڈو آدم روڈ پر مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا کھیلنے کی اطلاع پر مٹیاری،ہالا اور بھٹ شاہ کے درجنوں اہلکاروں نے ایس ایچ او دلدار سہتو کی قیادت میں چھاپہ مارا جس سے جواریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
جواری اور وڈیرے سامان اور مرغے چھوڑ کر قریب واقع کیلے کے باغ میں چھپ گئے لیکن پولیس نے باغ کا محاصرہ کر کے 6افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 6مرغے بھی تحویل میں لے لیے۔ ایس ایچ او نے رابطے پر بتایا کہ نئے ایس ایس پی محمد علی بلوچ نے ہر قسم کے جوئے کے اڈوں کے خاتمے اور بدامنی پر قابو پانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ہم نے2ماہ میں 3بار مرغوں کی لڑائی اورجوئے پر چھاپے مار کر درجنوں لوگافراد کیے لیکن بااثروڈیرے ہر بار زبردستی مرغوں کی لڑائی کرواتے ہیں۔رابطے پر ایس ایس پی مٹیاری نے کہا کہ جواری کتنے ہی بااثر ہوں لیکن قانون سے کوئی بڑا نہیں، اب کوئی بااثر وڈیرہ مٹیاری ضلع میں جوا اور مرغوں کی لڑائی نہیں کرائے گا۔