قاضی احمد میں خسرے کی وبا پھیل گئی2بچے جاں بحق
سیکڑوں نونہال موذی مرض میں مبتلا،دیہات میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ
سیکڑوں نونہال موذی مرض میں مبتلا،دیہات میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ. فوٹو: اے ایف پی
قاضی احمد کے نواحی گاؤں بہادر چانڈیو میں خسرہ کی بیماری پھیل گئی،سیکڑوں بچے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے۔
جن میں سے 2 بچوں6سالہ عبدالوحید چانڈیو اور راہب چانڈیو کو نازک حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاں بحق ہوگئے۔
مختلف گاؤں کے سماجی کارکنوں ایوب چانڈیو و دیگر نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہلک بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں گاؤں میں بھیجی جائیں۔