پولیس نے 53 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا
رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں پر 15 افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں پر 15 افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو:فائل
KARACHI:
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 53ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 37، رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں پر 15 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 82 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور ان کارروائیوں کے نتیجے میں 53 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
سائٹ پولیس اور بلال کالونی پولیس نے مقابلوں کو دوران باالتربیت 1اور 2 ملزمان ، موچکو پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان ، مختلف تھانوں نے اسلحہ ایکٹ کے تحت8 ملزمان ، منشیات ایکٹ کے تحت 13 ملزمان ،متفرق سیکشنز کے تحت 14 ملزمان کے ساتھ ساتھ11مفرور ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں،پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے37 افراد اور رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں پر 15 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی۔