ای او بی آئی پنشنرز کو اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی شروع
پنشنرز اسمارٹ کارڈ سے ملک بھر کے نادرا مراکز سے پنشن وصول کرسکیں گے، پنشنرز کی تصدیق بائیومیٹرک سسٹم سے ہوگی۔
پنشن کی تقسیم میں شفافیت اور مالی بچت بھی ہوگی، مفت اسمارٹ کارڈ ایگزیکٹو سینٹرز پر بناکر دیے جائیں گے، آن لائن تصدیق کا نظام موثر طریقے سے کام کرے گا۔ فوٹو: فائل
نادرا نے ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو پنشن کی تقسیم کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
پنشنرز اپنی پنشن نادرا کے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے ملک بھر میں قائم ہزاروں (ای سہولت) مراکز سے حاصل کرسکیں گے، نادرا اور ای او بی آئی کے اس مشترکہ منصوبے میں پنشنرز کی تصدیق بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی،صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اس منصوبے کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے تھے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای او بی آئی کے تمام پنشنروں کو مفت اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے یہ کارڈ ترجیحی بنیادوں پر ایگزیکٹو سینٹرز پر بناکر دیے جائیں گے، ای او بی آئی کے پنشنرز نادرا کے پانچ ہزار سے زائد ای سہولت مراکز سے باآسانی اپنی پنشن نکلوا سکیں گے، اس ضمن میں انھیں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
پنشنرز کو ان کے گھروں کے نزدیک پنشن کے حصول کی سہولت مہیا ہوگی اور انھیں بینکوں کے باہر لمبی قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا،مزید اس پروگرام سے نہ صرف پنشن کی تقسیم میں شفافیت آئے گی بلکہ مالی بچت بھی ہوگی،اسمارٹ کارڈ کے اندر تمام ڈیٹا ہونے کی وجہ سے آن لائن تصدیق کا نظام موثر طریقے سے کام کرے گا، پنشنرز انگلیوں اور انگوٹھے کے نشان کے ذریعے پنشن نکلوائیں گے، ماضی میں اس ضمن میں پنشنرز کو مشکلات درپیش تھیں اب انھیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا،کمپیوٹرائزڈ خود کار نظام پنشنرزکے بائیومیٹرکس کی از خود تصدیق کردیگا۔
اس نظام میں24/7 ٹیکنیکل اور آپریشنل سپورٹ مہیا ہو گی،نادرا کے اس موثر نظام کے تحت پہلی پنشن 7 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد میں تجرباتی بنیادوں پر جاری کی جاچکی ہے، اس نظام کی بدولت ای سہولت کے تصور کو فروغ حاصل ہوگا،جب کہ عام آدمی کی سہولت کے لیے بھی نئے دروازے کھلیں گے،چیئرمین نادرا طارق ملک کی سربراہی میں نادرا نے چند ماہ قبل اسمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کیا تھا، چیئرمین نادرا نے اس وقت کہا تھا کہ شہریوں اور اداروں کو اس کارڈ کی بدولت مستقبل قریب میں کئی سہولتیں ملیں گی اور معاشی سرگرمیوں کی رفتار میں تیزی آئے گی۔
پنشن منصوبہ اس عمل کی ایک کڑی ہے جس سے موثر ، محفوظ اور شفاف انداز میں تیز رفتار خدمات حاصل ہوں گی،واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی میں حائل دشواریوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ اداروں کو یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بھی ای او بی آئی کے پنشنرز کے اسمارٹ کارڈ کی تیاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،اس ضمن میں پنشنرز کے کوائف حاصل کرکے اسلام آباد نادرا کے مرکزی آفس میں بھیجے جارہے ہیں جہاں سے اسمارٹ کارڈ بن کرآئیں گے جو جلد ہی پنشنرز میں تقسیم کردیئے جائیں گے۔