میٹرک امتحان 3 طالبات سمیت 13 طلبا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

چیئرمین بورڈ کا کیماڑی ٹاؤن کے امتحانی مرکز کا دورہ، اساتذہ کو نقل روکنے کی ہدایت۔

چیئرمین بورڈ کا کیماڑی ٹاؤن کے امتحانی مرکز کا دورہ، اساتذہ کو نقل روکنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے چھٹے روز صبح کی شفٹ میں جماعت دہم سائنس گروپ کا فزکس کا پرچہ منعقدہوا ۔

چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے اچانک کیماڑی ٹائون کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جس میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جیکسن بازار سے4 اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کیماڑی سے ایک امیدوارکو رنگے ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑا اور طلبا سے ان کے پیپر ز لے لیے گئے۔


علاوہ ازیں ویجلنس ٹیموں نے بھی مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مارے جن میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول بہارکالونی سے 2 طالبات اورگورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گورنگی 3-1/2سے ایک طالبہ جبکہ النور اسلامیہ سیکنڈری اسکول کورنگی 5-1/2سے 5طلبا کو رنگے ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑا اور ان سے ان کے پیپرز لے لیے۔



اس موقع پر چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات نے ویجلنس ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران امتحان چیکنگ کے معیارکوبہتر بنائیں اورامتحانی سینٹر سپرنٹنڈنٹس نگراں کمرہ امتحان کو ہدایت جاری کریں کہ وہ نقل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Load Next Story