موبائل فون استعمال میں سندھ 84 فیصد شرح کیساتھ سرفہرست
پنجاب میں68.1، خیبر پختونخوا میں 42.2 فیصد افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔
بلوچستان میں استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، صارفین 45.9 تک پہنچ گئے، پی ٹی اے۔ فوٹو: فائل
موبائل فون تک رسائی میں سندھ 84 فیصد کی شرح سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر جبکہ پنجاب میں یہ شرح 68.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
پی ٹی اے کی 2012 کی جدید رپورٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے دوسرے صوبوں میں موبائل فون کے استعمال کی شرح 50 فیصد سے بھی کم ہے جس میں خیبرپختونخوا 42.2 فیصد اوربلوچستان میں 45.9 فیصد ہے، حکومت اور ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) بلوچستان میں اپنا نیٹ ورک بڑھانے کیلیے موبائل آپریٹرز کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے جس کے باعث گزشتہ 4 سال کے دوران بلوچستان میں موبائل فون کے استعمال کی رفتار دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ رہی۔
رپورٹ کے مطابق 2008 میں بلوچستان میں موبائل فون کے استعمال کی شرح صرف 8.8 فیصد تھی جو اب خیبرپختونخوا سے بھی زیادہ ہوچکی ہے، 2007-08 میں موبائل فون کے استعمال کی شرح پنجاب میں57.9، سندھ میں 62.1 فیصد اور خیبرپختونخوا میں36.3 فیصد تھی، موبائل فون سیکٹر پر سیلاب کی تباہ کاریوں اور عالمی معاشی بحران کے اثرات کے باوجود گزشتہ 2 سال کے دوران صارفین میں اضافے کی رفتار میں دوسرے برسوں کی نسبت بہت بہتر رہی۔