پریزیڈنٹ کپ کرکٹ مصباح نے سوئی گیس کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا
نیشنل بینک کو 76رنز سے مات ،حبیب بینک، واپڈا اور این بی پی بھی فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے.
نیشنل بینک کو 76رنز سے مات ،حبیب بینک، واپڈا اور این بی پی بھی فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے. فوٹو : فائل
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مصباح الحق نے سوئی گیس کو سیمی فائنل میں پہنچادیا،حبیب بینک، واپڈا اور نیشنل بینک بھی اس مقام تک رسائی میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں گروپ اے کے مقابلے میں سوئی ناردرن گیس نے کپتان مصباح الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیشنل بینک کو 76رنز سے مات دی، فاتح سائیڈ نے 9 وکٹ پر262 رنز بنائے، محمد حفیظ15 رنز تک محدود رہے،اظہر علی نے47 اور کپتان مصباح الحق نے79 رنزاسکور کیے، عمر اکمل کی اننگز8تک محدود رہی۔
وہاب ریاض نے 3 اور عمران خان نے2پلیئرزکو پویلین کی راہ دکھائی، نیشنل بینک کی ٹیم 186رنز پر ہمت ہار گئی، فواد عالم اور محمد نواز نے نصف سنچریاں بنائیں، ناصر جمیشد صفر پر رن آؤٹ ہوگئے، کامران اکمل نے36 کی اننگز کھیلی، محمد حفیظ اور بلاول بھٹی نے2،2 وکٹیں لیں۔حبیب بینک نے یوبی ایل کو7 وکٹ سے ہراکر گروپ بی کی ٹاپ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میزبان سائیڈ احسان عادل اور محمد اسلم کی مہلک بولنگ کے سامنے 47.5 اوورز میں200 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اسلم نے 4 اور احسان نے3 پلیئرز کو آؤٹ کیا، شاہد آفریدی وکٹ سے محروم رہے، کاشف بھٹی نے71 رنز بنائے، حبیب بینک نے ہدف 3 وکٹیں گنوا کر38 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا، نوجوان بیٹسمین اسد شفیق نے51 رنز اسکور کیے، احمد شہزاد8 اور یونس خان 18 رنز بنا سکے، عمران فرحت نے49 رنز کی اننگز کھیلی، حسن رضا نے69 رنز اسکور کیے، شبیر احمد، محمد سمیع اور کاشف بھٹی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
گروپ اے میں کے آرایل نے پورٹ قاسم اتھارٹی کیخلاف 40 رنز سے فتح سمیٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فاتح سائیڈنے7 وکٹ پر312 رنز بنائے، زین عباس نے67 اورصہیب مقصود نے53 رنز کی اننگز کھیلی، عبدالرؤف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پورٹ قاسم کی ٹیم عمر امین کی سنچری کے باوجود 272 رنز تک ہی پہنچ پائی، عارض کمال57 اور کامران یونس48 رنز بنانے میں کامیاب رہے، نعمان علی اور سعید انور جونیئر نے3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، یاسر عرفات نے دو پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
کراچی میں گروپ اے کے دوسرے مقابلے میں پی آئی اے نے اسٹیٹ بینک کو 8 وکٹ سے زیر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی واحد کامیابی حاصل کی، ناکام ٹیم 45 اوورز میں196 پر آل آؤٹ ہوگئی، گلریز صدف57، جلات خان ناٹ آؤٹ44 اور رمیز راجہ جونیئر42 کے ساتھ نمایاں رہے، اعتراز چیمہ نے3 وکٹیں لیں، شعیب ملک ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پی آئی اے نے ہدف باآسانی 41.2 اوورز میں حاصل کرلیا، کامران ساجد اور آغا شبیر نے بالترتیب73 اور72 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، شعیب ملک 23 رنز پر پویلین لوٹ گئے، حسن محمود نے دونوں وکٹیں اپنے نام کیں۔