لاہور کرکٹ عامر سہیل صدر کا انتخاب لڑنے پر آمادہ

پی سی بی کی زیرنگرانی عبوری کمیٹی بنائی جائے،2بڑے گروپس کا مطالبہ

پی سی بی کی زیرنگرانی عبوری کمیٹی بنائی جائے،2بڑے گروپس کا مطالبہ. فوٹو: ٹی ایم این

ایسٹ زون کے2بڑے گروپس کے اصرار پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل ایل آر سی اے کی صدارت کا امیدوار نامزد ہونے پر آمادہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سرکردہ رہنماؤں نے گزشتہ روز سابق کپتان سے ملاقات میں انھیں اپنی طرف سے صدارت کا امیدوار نامزد کر کے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ میٹنگ کا حصہ بننے والوں میں میاں جاوید علی، سرفراز احمد، ملک اسلم، حفیظ الرحمان اور دیگر شامل ہیں۔


میٹنگ کے شرکاکا کہنا تھا کہ ایل سی سی اے کی میعاد31 مارچ کو ختم ہو چکی جس کے بعد صدر، سیکریٹری اور خازن کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے، انھوں نے یہ تجویز بھی دی کہ پی سی بی کی زیرنگرانی ایک عبوری کمیٹی بھی بنائی جانی چاہیے تاکہ ایل سی سی اے کے عہدیدار انتخابات پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔



مزید معلوم ہوا ہے کہ ویسٹ اور نارتھ زونزکے سرکردہ رہنما بھی عامر سہیل کے ساتھ آئندہ چند روز میں ملاقات کرکے اپنی حمایت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ کلبزکی اسکروٹنی کے بعد انتخابات جون میں متوقع ہیں۔ ماضی میں خواجہ ندیم احمد نے سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاکو ہرا کر آئندہ چار سال کے لیے ایل سی سی اے صدارت کی سیٹ پکی کی تھی۔
Load Next Story