آئی پی ایل آر پی سنگھ کی نوبال نے چنئی کو جتوادیا

ممبئی انڈینز نے پونے واریئرز کو 41 رنز سے مات دیدی، روہت شرما کی ففٹی.

چنئی : آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرت کوہلی بیٹ ہورہے ہیں، عقب میں موجود سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی بھی گیند تھامنے میں ناکام. فوٹو : اے ایف پی

آئی پی ایل میں آر پی سنگھ کی نوبال نے چنئی سپر کنگز کو فتح دلادی، دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے پونے واریئرز کو 41 رنز سے مات دیدی۔

فاتح ٹیم نے 3وکٹ پر 183رنز جوڑے، روہت شرما نے 32 گیندوں پر 62 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سچن ٹنڈولکر 44اوردنیش کارتھک 41رنز بنانے میں کامیاب رہے ، پونے کی ٹیم جواب میں 8وکٹ کھونے کے باوجود 142رنز ہی بناسکی، چنئی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو 4وکٹ سے ہرا دیا۔




جڈیجا نے 42رنز کی فتح گر ناقابل شکست اننگز کھیلی، وہ آر پی سنگھ کی آخری گیند پر تھرڈ مین پر کیچ ہوئے تو بنگلور کی ٹیم نے خوشیاں منانا شروع کیں مگر امپائر نے نوبال قرار دیدی ری پلیز میں آر پی سنگھ کا پائوں لائن سے بہت باہر جارہا تھا جس پر چنئی کو ایک نوبال کا رن ملنے پر فاتح قرار دیدیا گیا۔اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے 6وکٹ گنوا کر 165 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، ڈی ویلیئرز اور کپتان کوہلی نے ففٹیز بنائیں۔
Load Next Story