بھارتی طاقت کے سامنے آئی سی سی مکمل طور پر بے بس
بی سی سی آئی کے دبائو پرورلڈ20ٹوئنٹی2014کے شیڈول میں ردوبدل کا انکشاف
بی سی سی آئی کے دبائو پرورلڈ20ٹوئنٹی2014کے شیڈول میں ردوبدل کا انکشاف. فوٹو: فائل
KARACHI:
بھارتی طاقت کے سامنے آئی سی سی مکمل طور پر بے بس ہوگیا، بی سی سی آئی کے دبائو پر ورلڈ 20 ٹوئنٹی 2014 کے شیڈول میں ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی پی ایل کو متاثر ہونے سے بچانے کیلیے اپریل کے پہلے ہفتے میں ہی میگا ایونٹ کو ختم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ دولت کے بل بوتے پر پوری دنیا کی کرکٹ کو اپنی انگلیوں پر نچارہا اور اب تو اس نے براہ راست آئی سی سی ایونٹس پر بھی اثرانداز ہونا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ کونسل اور میزبان بنگلہ دیش کو بھارتی دبائو کی وجہ سے آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول ہی تبدیل کرنا پڑا۔
ایونٹ کی انتظامی کمیٹی اور بنگلہ دیشی بورڈ کے ذرائع نے بتایاکہ یہ ٹورنامنٹ دراصل اپریل کے آخری عشرے تک کھیلا جانا تھا مگر اس سے انڈین پریمیئر لیگ کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا جو ہر برس اپریل کے شروع سے مئی تک جاری رہتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حسب عادت اس بار بھی آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ دونوں پردبائو ڈال کرانھیں ایونٹ کو مقررہ وقت سے پہلے شروع کرنے پر مجبور کیا، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ 16 مارچ سے 6 اپریل تک کھیلے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے لیے اپریل کا بھی زیادہ تر وقت مل گیا، اب یہ ایونٹ ورلڈ کپ کے اختتام کے چند روز بعد شروع ہوسکتا ہے۔ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ بھارتی بورڈ نے اس معاملے پر بی سی بی یا آئی سی سی پر کوئی دبائو ڈالا ،میں اس کے لیے 'درخواست' کا لفظ استعمال کروں گا جس پر تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا۔