بھارت کا انکارکرکٹ ایشیاکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو مل گئی

آئندہ برس پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ مجوزہ ٹرائنگولرسیریز ملتوی کرنا پڑے گی

آئندہ برس پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ مجوزہ ٹرائنگولرسیریز ملتوی کرنا پڑے گی. فائل فوٹو

بھارتی انکار کے بعد آئندہ برس شیڈول ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو مل گئی۔

جس کے پیش نظر بی سی بی کو آئندہ برس پاکستان اور سری لنکا کیساتھ اپنی مجوزہ ٹرائنگولر سیریز بھی ملتوی کرنا پڑیگی، تفصیلات کے مطابق اصولی طور پر آئندہ برس ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے سپرد تھی تاہم گذشتہ دنوں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے دیگر رکن ممالک کو عدم دلچسپی سے آگاہ کردیا تھا، ایونٹ ممکنہ طور پر آئندہ برس 24 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے۔




میزبان بنگلہ دیش کو اس کیلیے سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ اپنی مجوزہ ٹرائنگولر سیریز ملتوی کرنا پڑیگی، بھارت، بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ میں اپنی شرکت یقینی بنانے کیلیے کرکٹ نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے مجوزہ دورے کے میچز میں کمی کی کوشش کررہا ہے،کیوی ٹیم اپنی سرزمین پر اب دو ٹیسٹ،2 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے گی، آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سیریز 3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی 20 پر مشتمل تھی۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے پیش نظر بنگلہ دیشی ایف ٹی پی پروگرام پر بھی اثر پڑے گا، ٹائیگرزکو سری لنکن ٹیم سے 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے فروری کے دوسرے ہفتے میں کھیلنا ہیں، جس کے فوری بعد پاکستان کی شمولیت سے سہ ملکی سیریز بھی شیڈول ہے، ایشیا کپ کے فوری بعد 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 شروع ہوگا۔
Load Next Story