انتخابات کا مرحلہ پوری قوم کیلیے آزمائش ہےمفتی رفیع عثمانی
وڈیرے،سرمایہ دار اورجاگیردارشہریوں کو بلاخوف و خطرووٹ ڈالنے کا حق دیں.
وڈیرے،سرمایہ دار اورجاگیردارشہریوں کو بلاخوف و خطرووٹ ڈالنے کا حق دیں. فوٹو: فائل
مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی نے کہا ہے کہ انتخابات کا مرحلہ پوری قوم کیلیے ایک آزمائش ہے ووٹ شرعی اعتبار سے بہت اہم فریضہ ہے عوام امیدوار کے بارے میں تحقیق کرکے امانت دار، باصلاحیت اور محب وطن نمائندوں کو ووٹ دیں۔
بددیانت اور نااہل امیدوار کو ووٹ دینا جھوٹی شہادت ، بری سفارش اور ناجائز وکالت بدترین گناہ اور جرم ہے ، رفیع عثمانی نے کہا کہ وڈیرے، سرمایہ دار اور جاگیردار عام شہریوں اور لوگوں کو بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کا حق دیں ،انتخابات کے دوران ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے یا انھیں ان کی مرضی کیخلاف ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنے والے بدترین قومی مجرم ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اگر ذات برادری قوم قبیلے اور وڈیرے کی تفریق سے بالاتر ہوکر اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف پاکستان کے مفاد اور قوم کے بہتر مستقبل کیلیے ووٹ دیا گیا تو انشا اللہ ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور عوام کو اس عذاب سے نجات ملے گی جو وہ گزشتہ 5سال سے ظالم حکمرانوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں ۔