سندھ گیمز میں انتہائی ناقص انتظامات ہائی جمپ کے گدوں نے ’ہلچل‘ مچا دی

ایک کھلاڑی گدوں کے مابین پیدا ہونے والے خلا کے باعث بیچ میں جاگرا اور اس کا سر گدوں کے درمیان خالی جگہ میں دھنس گیا۔

ایک کھلاڑی گدوں کے مابین پیدا ہونے والے خلا کے باعث بیچ میں جاگرا اور اس کا سر گدوں کے درمیان خالی جگہ میں دھنس گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ گیمز کیلیے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ایتھلیٹکس ایونٹ میں ہائی جمپ کے لیے استعمال ہونے والے گدوں نے ''ہلچل '' مچا دی، مینز کے ہائی جمپ ایونٹ میں ٹیکنیکل آفیشل کی غلطی کے باعث ایک کھلاڑی گدوں کے مابین پیدا ہونے والے خلا کے باعث بیچ میں جاگرا اور اس کا سر گدوں کے درمیان خالی جگہ میں دھنس گیا۔


پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گزشتہ سال یہاں ہونے والی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نئے گدے استعمال کیے تھے تاہم بعد میں گدے واپس اسلام آباد بھیج دیے گئے تھے۔

سندھ گیمز کے لیے پی ایس بی سے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کے لیے کمپلیکس حاصل کیا گیا اور سامان بھی اسی کا استعمال کیا جا رہا ہے،کراچی سینٹر نے متعدد بار سامان کے لیے تحریری طور پر مرکز کو بھی لکھا تاہم نیا سامان گذشتہ کئی برسوں سے کراچی نہیں آیا اس طرح پرانے گدوں پر ہی ایونٹ منعقد کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story