کراچیفائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکنوں سمیت 8ہلاک

ایم کیوایم کا کارکن عامراسٹیل ٹائون،سنی تحریک کاعہدیدارابوالحسن اصفہانی روڈ پر ماراگیا

ایم کیوایم کا کارکن عامراسٹیل ٹائون،سنی تحریک کاعہدیدارابوالحسن اصفہانی روڈ پر ماراگیا۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹے،متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سنی تحریک کے عہدیدارسمیت8افرادہلاک ہوگئے،متحدہ کے کارکن کی نمازجنازہ کے موقع پر ان کے سسربھی صدمے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون کے علاقے لنک روڈسے جمعہ اورہفتے کی درمیانی شب نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا،مقتول کو30سالہ عامرشیخ کے نام سے شناخت کیا گیا ، مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اورجوبلی کارہائشی تھا،عامرکے ورثانے بتایاکہ عامرکوجمعے کی شام ساڑھے6بجے اس کے سسرال واقع لائنزایریا ٹنکی والی گلی سے سادہ لباس افرادہائی لکس گاڑی میں لے گئے اورانھوں نے اپنا تعلق قانون نافذکرنے والے ادارے سے بتایاجس کے بعدعامر کو مختلف اداروں میں تلاش کیاگیالیکن وہ نہیں ملاتاہم رات کواس کی لاش ملی،مقتول عامر واٹر بورڈ کا ملازم جبکہ تین بیٹے اور ایک بیٹی کاباپ تھا۔

عامر کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے سامنے اداکی گئی جبکہ اس دوران احتجاج بھی کیا گیا،بعدازاں مقتول کو یاسین آباد میں واقع شہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،ورثاکاکہناہے کہ نمازجنازہ میں شرکت کے وقت عامرکے سسرظفرکی طبیعت اچانک بگڑگئی،فوری طورپرانھیں سول اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے ہی میں دم توڑگئے۔ابو الحسن اصفہانی روڈپرایزی لوڈکی دکان عباس ٹیلی کمیونیکیشن پرموٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں70سالہ کلب عباس اور30 سالہ مسرت عباس ہلاک ہوگئے،دونوں باپ بیٹاتھے ، پولیس واقعے کوذاتی دشمنی قراردے رہی ہے،مقتولین کاآبائی تعلق نواب شاہ سے تھا،شاہ فیصل کالونی5نمبر پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ کاشف قادری ہلاک ہوگیا۔




سنی تحریک کاسیکٹر ممبر تھاجبکہ اس سے قبل وہ سیکٹر انچارج بھی رہ چکاہے،مقتول علاقے کاہی رہائشی اور میڈیکل اسٹور کا مالک تھا۔موچکوکے علاقے مشرف کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے50 سالہ شاہ محمودہلاک ہوگیا،پولیس کاکہناہے کہ مقتول کو ذاتی دشمنی کی بنا پر ہلاک کیا گیا،ورثا نے نامزدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،شاہ محمودہاکس بے روڈ مشرف کالونی سیکٹرسکس ایف کا رہائشی تھا،مقتول کا آبائی تعلق باجوڑ سے تھا۔شاہ لطیف ٹائون کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں گھرکے اندرپراسرار طور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ عبید انجم ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ورثامتضاد بیانات دے رہیں کبھی ڈکیتی میں مزاحمت اورکبھی ذاتی دشمنی کا تذکرہ کررہے ہیں،مقتول مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی کاملازم اور غیر شادی شدہ تھا۔

سہراب گوٹھ احسن آباد پولیس چوکی کے قریب دھنی بخش گوٹھ فاروق اعظم مسجدکے قریب کے رہائشی 28 سالہ ندیم احمد برکی کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگئے، مقتول نجی فیکٹری کاملازم تھا،آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔بن قاسم کے علاقے اسٹیل ٹاؤن عیدوگوٹھ میں فائرنگ سے50سالہ امیر خان ہلاک ہو گیامقتول کو اس کے بھانجے دوست محمدنے قتل کیاہے،دوست محمدامیرخان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا،متعددباررشتہ مانگا تاہم تاہم محمدامیر خان نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس پرملزم نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

دریں اثنا جمعے کونشترروڈپرزخمی ہونے والاسنی تحریک کے لیاری سیکٹرکاممبرکاشف عرف بابرقادری دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول کی لاش اس کی رہائش گاہ رام سوامی پہنچنے پرنامعلوم افراد نے دکانیں وکاروباری مراکز بندکرادیے اور متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ جہانگیرروڈپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے22سالہ اکبر،پورٹ قاسم پر35 سالہ سلیم اختر زخمی ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story