صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وقفہ سوالات نہیں ہونگے، تحاریک التوا، توجہ دلائو نوٹسز، تحاریک استحقاق،نکتہ اعتراض پربحث ہوگی.

اجلاس کی کارروائی کیلیے قائد ایوان کو تحفظات اوراعتراضات کا سامنا ہوسکتا ہے ،ذرائع. فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں شام5بجے طلب کرلیا ہے۔یہ سینیٹ کا 90واں اجلاس ہوگا۔

تاہم باخبرذرائع کے مطابق اجلاس میں وقفہ سوالات نہیں ہو گا، زیادہ تر کارروائی مختلف ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحاریک التوا، توجہ دلائو نوٹسز اور تحاریک استحقاق یا نکتہ اعتراض بحث پر مبنی ہوگی کیونکہ قومی اسمبلی کا وجود نہ ہونے کی وجہ سے ایوان بالا میں قانون سازی نہیں ہوسکتی۔




 

مزید برآں سینیٹ کی جانب سے پاس کیے گئے بل جوکہ قومی اسمبلی نے منظور نہیں کیے تھے وہ بھی حذف لیپس ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی کارروائی چلانے کے لیے قائد ایوان کو کچھ تحفظات اور اعتراضات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ قائد ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے اور موجودہ قائد ایوان جہانگیر بدر سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے نمائندے ہیں۔
Load Next Story